مالاکنڈ : (سچ خبریں) مالاکنڈ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غداری اور دیگر سنگین الزامات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ریاض اسلم خان نے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے حکم نامہ میں پی ٹی آئی رہنماء کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مراد سعید کے خلاف لیویز پوسٹ درگئی میں دفعہ 204 کے تحت غداری اور دیگر سنگین قسم الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف آج سوات موٹروے اور لیویز لائن مالاکنڈ خاص میں ڈویژن سطح پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مراد سعید کی گرفتاری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔
سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے کہا کہ کارکن تیار ہیں آج مالاکنڈ میں میں بڑا احتجاج کرنے جا رہے ہیں، مالاکنڈ لیویز اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اپنے لیڈر پی ٹی آئی رہنماء کے لیے نکل آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمیں ڈرایا دھکمایا جا رہا ہے، مراد سعید کا گناہ صرف یہی ہے کہ وہ سوات کے امن کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور سارا ڈرامہ عوام کے سامنے لایا ہے ۔
سابق ایم پی اے نے کہا کہ مراد سعید نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم مزید جنازے اٹھانے کے بجائے آواز اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف درگئی مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے شخص خورشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
دباؤ، معطلی اور اخراج کے سائے میں طلبہ کا احتجاج جاری
مئی
یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟
ستمبر
آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: احسن اقبال
اپریل
آئینی بینچ نے سویلینز کے اب تک کیے گئے ملٹری ٹرائلز کی تفصیلات طلب کرلیں
جنوری
سپریم کورٹ میں کیا ہوا؟
جولائی
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا
اکتوبر
پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک پاس طلباء کے لئے اہم خوشخبری سامنے آگئی
جدہ اجلاس میں واشنگٹن کے لیے الٹے نتایج
جولائی