?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے، ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے، مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔
قبل ازیں ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال معیشت کی شرح نمو 5.13 فیصد زیادہ تھی جو گزشتہ 14 سال کی بلند ترین سطح پرہے اسی لئے پاکستان واحد ملک ہے جو کورونا کی کارکردگی میں دنیا میں پہلی تین پوزیشن میں ٹاپ تھری نمبرزمیں شامل ہے کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کووڈ سے مقابلہ کیلئے حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی۔
انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کو وڈ سے مقابلہ کیلئے تشکیل دی گئی حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی جس سے نہ صرف ہمارا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بلکہ ہماری شرح نمو بھی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر سامنے آئی جو عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔
انہو ں نے کہاکہ دنیا کے ممالک نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے جہاں کورونا کا مثالی طریقے سے مقابلہ اور اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا وہیں ہر شعبہ میں ترقی بھی جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار کا جو تخمینہ 27.3ملین ٹن لگایا گیا تھا اس کے برعکس 27.5ملین ٹن پیداوار حاصل ہو ئی۔دوسری جانب جو شرح نمو پہلے 9.29فیصد تھی وہ بھی صنعتی ترقی سے بڑھ کر 15.27فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف لندن سامنے آیا ؛ وجہ؟
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لوگوں
فروری
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ
مارچ
نیتن یاہو نے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کیا؛ وجہ؟
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: The Calcalist اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے وکیل کے
ستمبر
بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ
ستمبر
آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم کا صدر کو جواب
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا، عرب امارات نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ کسی
جولائی
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں ایران امریکہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بغداد اجلاس کے آخری بیان میں عرب رہنماؤں نے مسئلہ
مئی