?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03052185882 (واٹس ایپ)
218913870577+ (سیل)
218 91-6425435+ (واٹس ایپ)
واضح رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’واکنگ بارڈرز‘ نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئی۔
مراکش کے حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔
بعد ازاں، ترجمان دفتر خارجہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین جانے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 80 مسافر سوار تھے جن میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی۔
واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔
بعدازاں تحقیقات کے بعد گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے 40 سے زائد اہلکاروں کو کشتی حادثات میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا، 29 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں سست رفتاری پر ایف آئی اے کے سربراہ احمد اسحٰق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
البرادعی: خلیج فارس کی کشیدگیوں کے سائے میں اسرائیل فلسطین کے مسئلے کو تباہ کر رہا ہے
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل
مئی
پانچ منٹ سے کم عرصے میں صیہونیوں کو تباہ کر سکتے ہیں:حماس
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عہدہ دار اسماعیل ہنیہ
جون
51% امریکی جوان اسرائیل کی نابودی کے خواہاں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
مصر بھی حماس کو تل ابیب کے موقف سے آگاہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonet نے ایک صہیونی ذریعے کے
اگست
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کردیئے
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد
جون
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید
دسمبر
روس کا سمارٹ گولہ بارود ختم ہو رہا ہے: پینٹاگون
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا
مارچ