?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے شہر سرت کے نزدیک حراوہ کے ساحل کے قریب پیش آیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی، حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں سے 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے لیبیا کے شہر سرت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں میں سے 4 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کی۔
حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی حکام لیبیا میں مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
لیبیا کے حکام کے مطابق باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کی فہرست
زاہد محمود، ولد لیاقت علی (گوجرانوالہ)
سمیر علی، ولد راجا عبد القدیر (منڈی بہاالدین)
سید علی حسین، ولد شفقت الحسینین (منڈی بہاالدین)
آصف علی، ولد نظر محمد (منڈی بہاالدین)
دوسری جانب، ان 4 پاکستانیوں کے علاوہ دیگر 5 لاشیں مصری شہریوں کی تھی تاہم 2 مزید لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں بحیرہ ایجیئن میں واقع چھوٹے سے جزیرے فارماکونیسی پر 2 خواتین کی لاشیں اور 39 دیگر تارکین وطن زندہ حالت میں ملے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے پر ہونے والی اموات کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، البتہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نہ تو ڈھیل اورنہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں، عمر ایوب
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر
اپریل
نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے
جون
تحریک لبیک اور حکومت میں سمجھوتہ ہو گیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اپریل
ناظرین اب ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے
?️ 25 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز
دسمبر
حنا خان کا جذباتی پیغام،میں ایک بےبس بیٹی ہوں
?️ 2 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے قرنطینہ سے جذباتی پیغام دیتے
مئی
امریکی صحافی حراست میں رہے گا: میانمار
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمیانمار کی فوج کے ترجمان ژاؤ من تون نے ایسوسی
اکتوبر
امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام
جون
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری