لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک 2 زخمی

?️

لکی مروت: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک ہوئے، اس حوالے سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت کے علاقہ کیچی کمر میں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ اس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کے خوف سے خود ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے اور خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
علاوہ ازیں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور ہلاک ہونے والے خوارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتا چلا جس کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کی، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ”فتنہ الخوارج“کی بڑی نقل و حرکت کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، سکیورٹی فورسز کی بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، فورسز ہر فتنے پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں، فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike

?️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع

ترکی نے حماس کے ارکان کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا: صہیونی اخبار

?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل ہیوم اخبار نے آج بدھ کو اطلاع دی ہے

عالمی برادری اسرائیل کی امدادی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی:ناروے

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ناروے کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ

روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے

حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی

?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537

امریکہ نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز کن ممالک میں چھپا رکھے ہیں؟

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے نیوکلیئر شیئرنگ نامی معاہدے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے