لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

لوالدین ‏کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت

?️

لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم  دے دیا ہے جس میں  احکامات پرعمل نہ کرنیوالے ججز کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، چیف جسٹس امیربھٹی کی منظوری کےبعد ضلعی عدلیہ کے ججز کومراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے احکامات پرعمل نہ کرنیوالےججزکیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دیا ، چیف جسٹس امیربھٹی کی منظوری کےبعد ضلعی عدلیہ کے ججز کومراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے، جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہئے اور ججزکوفیس بک، ٹویٹر،انسٹاگرام ودیگر سول ایپس سے پرہیز کرنا چاہئے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی عدلیہ کے جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں ، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جج خط وکتابت سیشن جج ،رجسٹرار ہائیکورٹ کےذریعےکرنےکےپابند ہوں گے ، من پسندتبادلہ کرانےکی سفارش کرنیوالےججزکیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔مراسلے میں کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کےججزکے تبادلے مانیٹرنگ نظام ،کارکردگی کی بنیادپرہوں گے اور ججز کے تبادلوں کیلئے 6 سے 31 جولائی تک کی کارکردگی جانچی جائےگی۔

جاری مراسلے کے مطابق سرکاری ،نجی گاڑیوں پر نیلی لائٹ اور سبز نمبر پلیٹس لگانےپرسخت تادیبی کارروائی ہوگی اور چیف جسٹس ودیگر ججزکی عدالتی کارروائی بغیر اجازت دیکھنےپرپابندی ہوگی جبکہ عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے بغیراجازت ججزکیخلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی، ضلعی عدلیہ کے جج وقت اور یونیفارم کی پابندی کی یقینی بنائیں۔

 

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 141 افرادکا انتقال

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس ہلاکتیں بڑھنے لگیں، چوتھی لہر

ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں

پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 1 جون 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں

صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر

سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور

مغربی ممالک میں پھوٹ

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی حکومت نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو طلب

یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں 

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر

نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے