لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹنگ رولز میں ترمیم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے پوسٹنگ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کو قانونی حیثیت دے دی جب کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایسی تقرریوں کو قانون کے لیے اجنبی اور پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

او پی ایس (تنخواہ اور اسکیل) تقرریوں کے تصور کو پی سی ایس ایکٹ اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ پنجاب حکومت جونیئر افسران کو سینئر افسران کی جگہ تعینات کر کے قانون کو پامال کر رہی ہے۔

عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری کو صوبے میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات 183 افسران کی تعیناتیوں کا 30 روز کے اندر یعنی 15 ستمبر تک جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

چیف سیکریٹری کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گریڈ 18 کے کئی افسران گریڈ 20 میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور گریڈ 19 کے کم از کم 3 افسران گریڈ 21 کے عہدوں پر فائز ہیں۔

انتظامی سیکریٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی پوسٹنگ کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کو انتظامی سیکریٹری اور 11 خصوصی سیکریٹریز کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

گریڈ 20 کے افسران کو لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کا کمشنر تعینات کیا گیا جب کہ یہ اسامیاں گریڈ 21 کے افسران کے لیے تھیں۔

ایک سرکاری دستاویز کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 40 ڈپٹی کمشنرز کے عہدوں پر گریڈ 18کے افسران کو تعینات کیا گیا، اسی طرح گریڈ 19 کے تین افسران کو گریڈ 20 کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا، اسی طرح گریڈ 18 کے 14 افسران کو گریڈ 19 کی ڈپٹی کمشنرز کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

ایک جرأت مندانہ اقدام کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے عدالت میں پیشی سے قبل پی سی ایس (ترمیمی) آرڈیننس 2023 جاری کرکے اعلیٰ عہدوں پر جونیئر افسران کے تقرر کو قانونی شکل دے دی۔

آرڈیننس کے ذریعے 1974 کے ایکٹ 8 کے سیکشن 9 میں ترمیم کی گئی اور مساوی یا اس سے زیادہ کے الفاظ شامل کرکے قانونی طور پر جونیئر افسران کو اعلیٰ گریڈ کے عہدوں پر تعینات کرنے کی اجازت دی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سینئر سول افسران کا خیال تھا کہ عہدوں کی درجہ بندی کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لینے اور اسے معقول بنانے کی ضرورت ہے۔

مثال دیتے ہوئے ایک افسر نے کہا کہ چار ڈویژنز کے کمشنرز کی پوسٹیں گریڈ 21 کے افسران کے لیے مختص ہیں لیکن اتنے بڑے افسر نے کبھی لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے کمشنر کی پوسٹوں پر تعینات ہونے کا انتخاب کیا، نہ ہی انہیں تعینات کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اختلافات صیہونی حکومت کے کیسے گھٹنے ٹیکتے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی غزہ کی پٹی پر جارحیت کے ایک سو

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد دی

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر

بائیڈن کے گھر تک بہتا چلا گیا فلسطینی بچوں کا خون

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سیکڑوں امریکیوں نے ڈیلاویئر میں اس ملک کے صدر جوبائیڈن

بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل

?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

مسلم لیگ(ن) انتخابات سے راہ فرار کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے کوشاں

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے’ہر قیمت پر’ پنجاب اسمبلی

فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی

پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوکر 300 سے نیچے آگیا

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب روپے کی قدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے