?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی اور ڈپٹی کمشنر کے سامنے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یہ حکم پی ٹی آئی رہنما کی مینٹننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا جب کہ 15 دسمبر کو جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو نوٹس جاری کردیے تھے۔
شیر افضل مروت کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست کے مطابق شیرافضل مروت لاہور ہائی کورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیرافضل مروت کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل (14 دسمبر) کو لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا، اطلاعات کے مطابق شیر افضل مروت لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوئے تو جی پی او چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔
اس موقع پر شیر افضل کے ہمراہ وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، گرفتاری کے وقت ساتھی وکلا نے کچھ مزاحمت کی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی۔
لاہور پولیس نے بتایا تھا کہ شیر افضل مروت کو نقض امن کا باعث بننے پر گرفتار کیا گیا ہے، 30 روز کے لیے ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گیے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا، شیر افضل مروت باجوڑ جا رہے تھے کہ چکدرہ بائی پاس پر لوئر دیر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ شیر افضل کو گزشتہ ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اکتوبر کے اواخر میں شیر افضل خان مروت پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
ان کے خلاف شکایت شور کوٹ کے رہائشی عبدالمجید نے درج کروائی اور صدر پولیس تھانے میں 27 اکتوبر (منگل) کو اس کی ایف آئی آر درج کی گئی، تھانے کے ایک پولیس افسر نے شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کی۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
غزہ کی حکومت نے طوفان اور سردی کے درمیان لاکھوں بے گھر افراد کے لیے خطرے سے خبردار کیا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میونسپلٹی یونین کے سربراہ نے اس بات
دسمبر
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
ایران تیزی سے اپنی فوجی صلاحیتیں دوبارہ بحال کر رہا ہے؛ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا
مئی
اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے
فروری
اسرائیلی فوج کی طرف سے شہر صور پر وسیع پیمانے پر حملے
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے لمحات قبل جنوبی لبنان کے شہر صور
مئی
گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
?️ 25 مارچ 2021اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر
مارچ