?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت (ون) راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھے، یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کو یہ کام کر کے آج آنا چاہیے تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ جمعہ کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کرالیتے ہیں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے یہ آپ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ حکومتی کمیٹی کے لوگ آدھے گھنٹے میں آ جائیں گے عدالت اگر حکم کرے میں بلا لیتا ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق نے بتایا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ججز کی تعیناتی کے بارے میں کوئی نوٹی فکیشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کریں۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیر اعلی خود عدالت میں پیش ہوں۔
بعد ازاں، عدالت نے کارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 17 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ
?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
فروری
گوٹیرس کے یوکرین کے دورے کے ساتھ ہی، روس نے حادثاتی ایٹمی تباہی سے خبردار کیا
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کے روزروسی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب
اگست
فیصل آباد کی صنعت مہنگی توانائی، ٹیکسوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے. ویلتھ پاک
?️ 31 دسمبر 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
دسمبر
ہم صہیونیوں کا کوئی نشان نہیں چھوڑیں گے: حزب اللہ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: المنار نیوز چینل نے رعد کے حوالے سے کہا
اگست
ہندوستان چابہار بندرگاہ کو ترقی دینے کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہندوستان کے مغربی ایشیا امور کے ماہر اور ‘اوبرور ریسرچ
اکتوبر
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری
پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
شام کی حسکہ جیل پرحملے میں 350 داعشی ہلاک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے داعش کی شامی جیل حسکہ
فروری