?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق اور ابوزر سیلمان نیازی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لا کمیشن خرم شہزاد پیش ہوئے، دوران سماعت محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور پارٹی ٹکٹ بھی جاری ہو سکتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ الیکشن غیر جماعتی نہیں ہوں گے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اگر حکومت یہی موقف رکھتی ہے تو ان کا کیس ختم ہو گیا ہے۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور حکومت جو بھی ایکٹ لائے گی، ہم اس کے تحت الیکشن کرانے کے پابند ہیں، گزشتہ چار سالوں میں حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے تقریباً 80 خطوط لکھے گئے اور پنجاب حکومت نے الیکشن انتظامات کے لیے 10 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس سے جواب جمع نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جواب جمع کرائے بغیر کیس آگے کیسے بڑھے گا اور درخواستوں پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔


مشہور خبریں۔
شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی
جون
وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کر دی گئیں
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری
اپریل
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
?️ 22 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے
دسمبر
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
اگست
عراقی پارٹی کے رہنماؤں کے سعودی عرب کے مقاصد
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ایک بار پھر محمد الحلبوسی اور شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے
اپریل
ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف
اگست
ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے
جون