لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا، نااہلی چھپانے کیلئے حقائق مسخ کیے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ کھلے مین ہول کو محفوظ نہ بنانے والے افسر عہدے کے اہل نہیں، انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2 بیٹیوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، ذمہ دار ہر افسر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے قیمتی جان ضائع ہوئی، حقیقت دبانے کی کوشش سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، غافل اور بے ایمان افسران کا دور ختم ہو چکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کے بجائے ہراساں کیا گیا، پنجاب میں ہرجان قیمتی ہے، افسر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں غیر معمولی گرمی کی لہر، 10 ہزار سے افراد زائد ہلاک

?️ 12 جولائی 2026 سچ خبریں: سرکاری رپورٹس کے مطابق، یورپی ممالک نے جون کے آخر

روس، چین اور شمالی کوریا ہماری سلامتی کے لیے خطرہ:جاپان

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جاپان کی وزارت دفاع نے جمعہ کو شائع ہونے والی اپنی

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی ہلاکتیں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بڑھ گئیں

?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 کی پہلی سہ ماہی میں غیر قانونی

لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے

مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے

جنرل (ر) باجوہ نے دھوکے دیے، کبھی غور نہیں کیا کہ ہمارے مقاصد الگ الگ تھے، عمران خان

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

51 فیصد امریکیوں کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے مخالفت / ٹرمپ سے عدم اطمینان میں اضافہ

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکہ میں ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ

غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے، وزیر اعظم

?️ 24 فروری 2021کولمبو {سچ خبریں} دو روزہ دورہ پر سری لنکا گئے وزیراعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے