?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت اور محفوظ فضائی سفر کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا، اس حوالے سے لاہور کے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زون‘ بنانے کیلئے رنگ فینسنگ یعنی فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے مسافر جہازوں کی حفاظت کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا، فیصلے کے تحت ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی مذبح خانوں اور پولٹری فارمز کا خاتمہ کیا جائے گا اور ایئرپورٹس کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا، ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبح خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، چمڑا رنگنے اور چمڑے سے اشیاء بنانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ضابطوں کا سخت اطلاق ہوگا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب کچرے کے ڈھیر جمع ہونے کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، جس کے لیے وائلڈ لائف رینجرز کو آپریشن شروع کرنے کا حکم مل چکا ہے، ایئرپورٹس کے قریب پرندوں کو جمع ہونے والی وجوہات ختم کی جائیں گی، وائلڈ لائف رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، خلاف ورزی پر گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فضائی حفاظتی حصار کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہوگی، اس مقصد کے لیے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں کے قریب نو برڈ زون بنائے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یونیورسٹی ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں
?️ 19 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا
ستمبر
شیخ زکزاکی کی نظربندی کے بارے میں ان کی بیٹی کا بیان
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد شیخ
جولائی
ٹک ٹاک گائیڈ لائنز تبدیل: ڈائٹ، ادویات، جنسی استحصال اور نفرت انگیز مواد پر پابندی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی
مئی
اسرائیل، میڈیا کا دشمن؛ غزہ پر قبضے کے منصوبے کے درمیان صحافیوں کے قتل میں قابضین کے متعدد اہداف
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیا کے پانچ دیگر ارکان کا قتل، جن
اگست
فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس بند کردئے
?️ 18 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے پراسرار طور پر
دسمبر
فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت کے ایک اہلکار نے
فروری
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
جنوبی کوریا کے سابق صدر پر نیا مقدمہ؛ بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت
مئی