?️
لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہاہے اسی دوران صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوچکی ہے اومیکرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے، شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے، اومیکرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے۔دوسری جانب پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس
ستمبر
برطانوی خواتین فوجیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی پارلیمانی ذیلی کمیٹی کی ایک ایک رپورٹ میں بتایا گیا
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 5 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل
اندرونی تباہی سے عالمی رسوائی تک؛غزہ جنگ کے صہیونیوں پر اثرات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ پر قابض اسرائیلی حکومت کی جنگ کے خاتمے اور جنگ
جنوری
امریکہ میں غیر معمولی عدم اطمینان؛ کیا ٹرمپ کے مؤاخذے کی کارروائی سنجیدہ ہو رہی ہے؟
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:55 فیصد امریکی ٹرمپ کے مؤاخذے کے حق میں، ووٹروں میں
اپریل
سلامتی کونسل امریکہ کے ہاتھوں یرغمال
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چودھراہٹ دکھاتے ہوئے
مئی
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 10 فلسطینی شہید
?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: غزہ کے ہسپتال ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ
جولائی
پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی
?️ 19 فروری 2026 پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش
فروری