?️
لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
پولیس نے مزید تفتیش کے لیے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے علیمہ خان کے صاحبزادوں شیر شاہ اور شاہ زیر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہر یز خان کو لاہور میں اپنے گھر سے ’ اغوا’ کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ گھر میں داخل ہوئے اور علیمہ خان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے، نہ تو شاہ ریز کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی اس کا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔’
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان نے ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، فی الوقت وہ آسٹریلیا کی ایک بڑی لینن سپلائر کمپنی ’سمبا گلوبل’ میں ریجنل ہیڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ایک ٹرائیتھلیٹ بھی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی مشیر نے روسی وزارت دفاع کو کیا طلب
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ
اکتوبر
بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے
جولائی
تل ابیب کی کابینہ کے بحران کے باوجود بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین جانے کا ارادہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے خاتمے اور دوبارہ انتخابات کے
جون
اربعین کی تقریب میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت نے تاکید کی ہے کہ
ستمبر
قیدیوں کے تبادلے سے متعلق عبرانی ذرائع کی قیاس آرائیاں
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مقامی ذرائع نے آج باخبر ذرائع کے
فروری
اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین
مارچ
سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم مستعفی ہونے کے چند روز بعد دوبارہ منتخب
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم کےپارٹیوں کے درمیان سیاسی اختلافات
نومبر
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل