لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا کہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اللہ کے خاص فضل، کرم و رحمت سے اپنے شہزادے کو پھر لے آیا ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر مؤثر سر عام آئینی و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ناقابل بیان حالات کے باوجود اللہ رب العزت نے یہ بہترین دن دکھایا، اس وقت صرف بے پناہ شکر۔

صحافی وجاہت ایس خان نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض کے اہل خانہ سے بات کی ہے، وہ فی الحال کمزور ہیں اور اُن کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن وہ واپس آگئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ الحمدللہ، عمران ریاض خان کی گھر واپسی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے، یہ لاکھوں دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے ’غیر قانونی طور پر حراست‘ میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کے 2 روز بعد صحافی عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد عمران ریاض کو آخری بار تھانہ کینٹ اور بعد ازاں سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا، انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اینکر پرسن کو تحریری حلف نامے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، تاہم تاحال ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

بعد ازاں اینکر پرسن کے والد محمد ریاض کی شکایت پر 16 مئی کو سیالکوٹ سول لائنز پولیس میں ریاض کے مبینہ اغوا کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ’نامعلوم افراد‘ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مبینہ طور پر عمران ریاض کو اغوا کرنے کے خلاف درج کی گئی تھی۔

صحافی کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی۔

19 مئی کو کیس کی سماعت کے دوران اینکر پرسن کے والد نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے اور اس کے اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پولیس کو 22 مئی تک اینکر پرسن کو بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس تاریخ کو لاہور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور دفاع کو ہدایت کی تھی کہ وہ اینکر پرسن کی بازیابی کے لیے اپنے آئینی فرائض ادا کریں جب آئی جی پنجاب نے انکشاف کیا تھا کہ ملک بھر کے کسی محکمہ پولیس میں صحافی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (آئی بی) دونوں نے جواب دیا کہ اینکر پرسن ان کی تحویل میں نہیں ہے۔

26 مئی کو ہائی کورٹ نے تمام ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اینکر پرسن کو تلاش کرنے اور 30 مئی تک عدالت میں پیش کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

جب تاریخ قریب آئی تو آئی جی پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ جو فون نمبر افغانستان سے ٹریس کیے گئے تھے وہ اس کیس میں ملوث ہیں۔

6 جون کو ہونے والی سماعت کے دوران اینکرپرسن کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حالانکہ پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ صحافی کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

بعد ازاں 5 جولائی کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا صحافی کی بازیابی کے لیے 25 جولائی کا وقت دیا تھا، تاہم عدالتی بینچ کی غیر حاضری کی وجہ سے اس تاریخ پر سماعت نہ ہو سکی۔

وزارت دفاع کی نمائندگی کرتے ہوئے ریٹائرڈ بریگیڈیئر فلک ناز نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم مقامات اور دیگر مسائل کا سراغ لگانے پر کام کر رہے ہیں، ہم عمران ریاض کو جلد از جلد بازیاب کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق علی نے کہا کہ تمام ادارے عمران ریاض کی تلاش کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد بازیاب ہو جائیں گے۔

رواں ماہ 6 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت دی تھی۔

دورانِ سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ 10 سے 15 روز میں خوشخبری دیں گے، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے۔

13 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ’تفتیش درست سمت‘ میں جا رہی ہے اور 10 سے 15 دنوں میں اچھی خبر دیں گے۔

20 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبر تک کی آخری مہلت دے دی تھی۔

مشہور خبریں۔

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے

?️ 3 اگست 2021ووہان (سچ خبریں)  چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا

کویت کا صہیونی کمپنی کے ساتھ تعاون ختم

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الراشد نے اس ملک

جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال

(ن) لیگ کا قیادت کےخلاف مقدمات کی سماعت سے 2 ججز کی دستبرداری کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ

?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ

نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا

?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے