?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف گجرات کے رہنماؤں نے کل 10 نومبر بروز جمعرات کو وزیر آباد کے اسی مقام سے پارٹی کا لانگ مارچ بھرپور طاقت کے ساتھ دوبارہ آغاز کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے بعد اسے ملتوی کیا گیا تھا۔
اس سے قبل، پارٹی چیئرمین نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو اسی مقام سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جہاں ان کے قافلے پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کے مقامی ذرائع اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو ظفر علی خان چوک کے بجائے حملے کے مقام سے چند گز کے فاصلے پر واقع کچہری چوک سے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔
پارٹی کے سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ جی ٹی روڈ کا وہ حصہ جہاں عمران خان کا کنٹینر کھڑا تھا اسے جائے وقوع قرار دے دیا گیا ہے اور اس وقت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لے رکھا ہے، اس لیے عوامی اجتماع اب وزیر آباد سیالکوٹ روڈ کے کچہری چوک پر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کی قیادت کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی نگرانی میں نیا کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔
ایک سینئر انتظامی افسر کا کہنا ہے کہ وزیر آباد سے مارچ کے شرکا سیالکوٹ پہنچیں گے جہاں ایک اور ریلی نکالی جائے گی، مارچ کے شرکا گجرات کی جانب بڑھنے سے قبل 2 روز سیالکوٹ میں قیام کرسکتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک مارچ کی گجرات آمد کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیرآباد میں از سر نو سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی وزیرآباد کے عہدیداروں کا اجلاس جی ٹی روڈ پر واقع بینکوئٹ ہال میں ہوا جہاں انتظامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے مقامی صدر افضل چیمہ نے کی، اجلاس میں مستنصر ساہی اور مہر یوسف سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے مستنصر ساہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے وزیر آباد جلسے کے لیے تجویز کردہ نئے مقام کا جائزہ لیا اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ذمے داریاں سونپیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر احمد چٹھہ جو کہ کنٹینر پر ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے تھے، وہ بھی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیلی فون کے ذریعے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
مستنصر ساہی کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے پارٹی کے 2 کارکنوں کو گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے ایک وفد کا آج زخمی کارکنوں کی عیادت کے لیے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر دیا
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما
فروری
نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو
ستمبر
بوکو حرام کے دہشت گردوں نے نائجیریا میں 17 خواتین کو اغوا کیا
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے شمالی نائیجیریا میں بورنو
جنوری
نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ
دسمبر
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
فیس بک کا نام تبدیل کرنے سےکینڈین کمپنی کو بے حد فائدہ
?️ 30 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے فیس
اکتوبر
نااہل امریکی حکومت مالیاتی منڈیوں کے زوال کی اصل ذمہ دار ہے: ٹرمپ
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
اگست