لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف

?️

لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مقامی صحافی صدف نعیم کے انتقال پر افسوس ہوا،لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے ، عمران خان کا خارجہ پالیسی سے کھیلنا ملک سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

عمران خان اب بھارت کی آنکھوں کا تارا بن گیا ہے ،عمران خان کی منی لانڈرنگ کا فیصلہ کیوں نہیں آرہا،عمران خان پہلا لیڈر ہے جس کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن دے چکا ہے،اربوں روپے خونی مارچ پر جو خرچ ہو رہاہے بتایا جائے فنڈنگ کون کررہا ہے،جہاں سے عمران خان گزرتا ہے وہاں سے گھڑی چور کے نعرے لگتے ہیں، عمران خان کو کیسز ختم ہونے تک پاکستان سے نکلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی خاتون صحافی صدف نعیم کے انتقال پر افسوس ہوا، عمران خان کا لانگ مارچ ارشد شریف سے شروع ہوا اور صدف نعیم پر ختم ہوا،کبھی عمران خان انقلابی کبھی حقیقی آزادی تو کسی وقت اسٹیبلشمنٹ کو للکارتا تو کبھی داخلہ و خارجہ پالیسی سے کھیلتا ہے، عمران خان تین چار لاکھ کے بجائے تین چار ہزار لوگوں کو دیکھ کر سوچ رہا ہے کہ کس سے مذاکرات کروں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران نیازی جو بات کرتا ہم ایک پیج پر ہیں، جب وہ پیج پھٹنے لگا تو زرداری کے گھٹنوں پر گر پڑا ،آصف علی زرداری سے جواب کے بعد چھ ماہ تک محمد نوازشریف تک رسائی کیلئے تگ ودو میں لگا رہا اور ناکام واپس لوٹا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اب بھارت کی آنکھوں کا تارا بن چکا ہے،کہتا ہے کہ آصف علی زرداری اور محمد نوازشریف کو کرپٹ کہنے کا اسٹیبلشمنٹ نے کہاتھا،اگر کسی اکا دکا نے چور ڈاکوکے بیانیہ کا کہا تو وہ اداروں کا بیانیہ نہیں تھا، آج ادارے کے ترجمان اور ذمہ داران بات کہہ رہے ہیں کہ سائفر کیا تھا، لیکن اب عمران خان تو ان کی بات نہیں مان رہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے کہہ رہے ہیں عمران خان کا خارجہ پالیسی سے کھیلنا ملک سے کھیلنے کے مترادف ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے کہہ رہے ہیں اب مذہب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،گجرات میں خون ریزی کی پلاننگ لانگ مارچ میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آٹھ سال تک اس کی کرپشن منی لانڈرنگ کے کیس لٹکائے نہیں جا سکتے،عمران خان کی منی لانڈرنگ کا فیصلہ کیوں نہیں آرہا ،بنی گالہ کیوں راتوں رات ریگولرائزڈ کیا گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان پہلا لیڈر ہے جس پر ملک میں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، اس حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن دے چکا ہے، کسی سویلین لیڈر شپ پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے سوائے عمران خان کے۔جاوید لطیف نے کہا کہ اربوں روپے خونی مارچ پر جو خرچ ہو رہاہے بتایا جائے کون کررہا ہے،حکومت و اداروں نے فیصلہ کرنا ہے باکردار لوگوں کو مقبول کرنا یا ایسے بے کردار لوگوں کو روکنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بتایا جائے لانگ مارچ کا کیا مقصد ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ کل پارٹی اجلاس میں بھی ورکر سے درخواست کی جہاں سے عمران خان گزر رہا ہو وہاں سے جلسے جلوس نہ کئے جائیں تاکہ خون ریزی سے بچا جائے،جہاں سے عمران خان گزرتا ہے وہاں سے گھڑی چور کے نعرے لگتے ہیں،ہم کسی طورپر خون ریزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی لاشیں گرانے کی عمران خان کی خواہش پوری ہونے دیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جن کو میر جعفر صادق کہتا ہے ان سے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے ،تم سائفر سے کھیلو اور اداروں پرتنقید کروہم تمہیں اس کی اجازت نہیں دے سکتے ،تمہیں معلوم ہو چکا ہے کہ اب تمہارا باب ختم ہوگیا تم اب اپنے کیسز کا سامنا کرو گے ۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے ،پوچھتا ہوں عمران خان کس حیثیت سے تین نام دینا چاہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تازہ ترین موقف

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی

باکو میں اسلامی دنیا میں صہیونی اثر و رسوخ بڑھانے کی سازش

?️ 15 ستمبر 2025باکو میں اسلامی دنیا میں صہیونی اثر و رسوخ بڑھانے کی سازش

صیہونی حکومت کی کابینہ کی سیکورٹی ٹیم کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات 

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج تل ابیب میں

افغانستان میں امریکہ اور طالبان؛ سامنے خونی دشمن پردے کے پیچھے پراسرار اتحادی

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں 2003 سے امریکہ ، طالبان اور حکومت ہمیشہ ایک

پنجاب کے اضلاع میں موثر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

?️ 29 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا وایرس کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوئے کیسز

طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلی تبدیلی کی وجہ بتادی

?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں

سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے

کیوبا کے خلاف ٹرمپ کے متضاد بیانات کا سلسلہ جاری

?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا میں روسی تیل کی ترسیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے