?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جن کے پاس قومی شناختی کارڈز موجود ہیں انہیں ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے ملک میں رہائش پذیر وہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے ان کی ویکسینیشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ان افراد کی ویکسینیشن کا کوئی راستہ نکالیں گے۔
ساتھ ہی وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ایسے افراد کی ویکسینیشن کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 30 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن کی 50 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
اسد عمر جو این سی او سی کے سربراہ بھی ہیں ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوافراد اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہے ان کا معاملہ فورم میں زیر غور آیا اور انہیں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لیکن میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ ان کے لیے پالیسی کا اعلان کردوں جو ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں کیوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تسلیم کر کے ویکیسن لگانا عجیب بات ہوگی۔
مزید یہ کہ جن کے پاس قومی شناختی کارڈز موجود ہیں انہیں ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم ان کی جانب بڑھ سکتے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی کے اراکین مل کر اس معاملے کو دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی ویکسینیشن کا کوئی راستہ نکالیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں دیگر قومیتوں کے وہ افراد جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں، ان کے علاوہ قانونی اور غیر قانونی طور پر 30 لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں گرجا گھروں پر حملے کی وجہ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:کل مصر کے الازہر نے مشرقی پاکستان میں متعدد گرجا گھروں
اگست
کیا امریکہ میں خانہ جنگی ہونے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دیگر اندرونی چیلنجوں کے علاوہ، علیحدگی پسندی امریکہ میں حکومت
جنوری
مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکہ کے مشرق وسطی چھوڑنے کی وجوہات
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے کاکہنا ہے
جون
مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے
اگست
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
مارچ
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کو تقسیم کر دے گی: نیویارک ٹائمز
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی صحافی توماس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز میں شائع
مارچ
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری