🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت اور مکمل اختیارات دیدیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے، جب کہ پاکستان نے 5 بھارتی جنگی طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان عالمی برادری سے بھارتی حملوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، قوم اپنی افواج کی جرات اور بروقت ردعمل پر فخر کرتی ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج کو کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دے دی، پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف سہ پہر 3 بجے قوم سے خطاب کرکے اہم اعلانات کریں گے۔
دوسری جانب سہ پہر ساڑھے 3 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 2 میں ہوگا، وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں بھرپور جواب دینے کا انتباہ کیا تھا، پاک فوج نے جنگ شروع کرنے کے بعد اپنے وعدے کے مطابق دشمن کو دھول چٹائی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
🗓️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جائیں: اسرائیل
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
دسمبر
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا
🗓️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے
مارچ
تل ابیب کا دعویٰ آپریشن العاد کے ذمہ داروں کی گرفتاری
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے عبوری صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے
مئی
ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو
اکتوبر
غزہ کے عوام کے خلاف امریکہ کی مذموم سازش پر حزب اللہ کا ردعمل
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت آج ہوگی
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر
کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی شیر شاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے
دسمبر