?️
کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہےپی آئی اے نے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے، ایک سال کی اسسمنٹ میں 20 اکتوبر 2021 کے آڈٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن کے بوئینگ 777 اور ائیربس 320 کی اسسمنٹ کی جو عالمی معیار کے مطابق تھی۔ سیفٹی ایجنسی کے تحت یورپ، کینیڈا، خلیج میں کمرشل پروازوں کی لینڈنگ، سیفٹی اسسمنٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
سیفٹی اسسمینٹ آف فارن ایئر کرافٹ پروگرام انیس سو چھیانوے میں شروع ہوا تھا۔ زیرو انڈیکس سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور پی آئی اے کی ٹیم کوانتھک محنت اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعد ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب خودسے مزید سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں حفاظت سے متعلق آگاہی کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کلچر پر عمل کرنے والے ملازمین کو کیریئر اپ گریڈ اور مراعات دی جاتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے پاکستان میں بھی ریگولیٹری اتھارٹی کو پیشہ ورانہ مدد کی پیشکش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سال نومبر میں سول ایوی ایشن کا آئی سی اے او آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے کی مغرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
?️ 7 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و
جون
مصری سینیٹ کے اسپیکر کا شہید رہبر انقلاب کو خراجِ عقیدت
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: مصر کی سینیٹ کے چیئرمین نے تہران کا دورہ کرتے
جولائی
کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی ساس کیساتھ ہوئی: کاجول
?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس
فروری
پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان
اگست
سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی
ستمبر
نیتن یاہو کے قریبی مشیر اور ترجمان مستعفی
?️ 16 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قریبی مشیر اور ترجمان عوفر
اپریل
برطانیہ فلسطینی عوام کے خلاف
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:لندن نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری
نومبر
مہنگائی کے مارے عوام متبادل غذائی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رمضان کے مہینے میں ہر سال شہریوں کو کھانے
مارچ