?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوتے ہی اکثر ارکان کو اب اپنے حلقوں کی فکر ہونے لگی ہے اور عوام کے منتخب نمائندے اب ایوان کی بجائے حلقوں میں زیادہ نظر آنے لگے ہیں ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں کورم کی بڑی وجہ ارکان کی پارلیمان کی بجائے آبائی حلقوں میں موجودگی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوتھے پارلیمانی سال کے شروع ہوتے ہی ارکان اسمبلی اگلے الیکشن کی تیاری میں لگ گئےہیں، ارکان کی بڑی تعداد سیاسی تقاریب کے علاوہ سماجی پروگراموں شریک ہونے لگی ہے، اور حلقہ عوام کے مسائل، فاتحہ خوانی اور شادی کی تقریبات میں شرکت اب ارکان کی ترجیح بن گئی ہے جس کے باعث قومی اسمبلی میں حکومت کو مطلوبہ تعداد میں کارروائی چلانے میں دشواری کا سامنا ہے، حکومتی چیف وہیپ مسلسل پی ٹی آئی سمیت اتحادی ارکان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق دو روز کے بعد آج پھر شام کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ گزشتہ پورا ہفتہ حکومت کورم مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، کورم کم ہونے کے باعث حکومت و اپوزیشن میں طے پانے والی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تحریک بھی پیش نہیں ہوسکی۔


مشہور خبریں۔
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا
مئی
ایران کا کینیڈا کی امریکی معاشی جنگ میں واضح ہم دستی پر ردعمل
?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ ایران، نے کینیڈا کے وزیر
ستمبر
پیپلز پارٹی کا آرمی چیف کے حوالے سے اعتزاز احسن کے بیان سے اظہار لاتعلقی
?️ 13 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے بزرگ رہنما اعتزاز
اکتوبر
حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین
جولائی
نیویارک کے میئر: میں نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے منتخب میئر نے اس بات پر زور دیا
نومبر
سینڈرز نے تل ابیب کے لیے امریکی امداد کو مشروط کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ ملک کو تل ابیب کو
نومبر
نئے دور میں ترک صدر کے لیے سب سے بڑا چیلنج
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں ایک اہم موضوع پر دن رات بحث
جون
اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے، عرفان قادر
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے
جون