قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

رواں شیڈول کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار دار چوتھے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی کے خلاف امریکی ویٹو صیہونیوں کے قتل اور نسل کشی کے لیے ایک بلینک چیک ہے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: فلسطین کی مجاہدین تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں اسلام

وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ

اسپین نے اسرائیل کو بین الاقوامی ثقافتی تقریبات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم نے غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کا

یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر

ڈیگاری واقعہ؛ 11 ملزم گرفتار، تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سرفراز بگٹی

?️ 20 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں

حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

?️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے