?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جو کہ دراصل آج قومی اسمبلی کے اجلاس کی ہے- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت اور پاکستان کے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم گفتگو کر رہے ہیں، تو ان کے پیچھے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان میٹھی نیند کے مزے لے رہے ہیں- وفاقی وزیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے-عوام کی جانب سے اس ویڈیو پر کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں-
واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ قومی اسمبلی میں کوئی رکن اہم تقریر کے دوران سو گیا ہو بلکہ ایسا ہی ایک واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران نون لیگ کے رہنما رانا تنویر کو نیند آگئی تھی، قومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما رانا تنویر شہباز شریف کی تقریر کے دوران سو گئے۔
سپیکر کی نشاندہی پر شہباز شریف مسکرا کر بولے ’رانا تنویر کو میری تقریر موسیقی لگ رہی ہے اس لیے نیند آرہی ہے۔‘ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی ہوتا ہے۔ اپریل 2008 میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنی نیند پر قابو نہ رکھ سکے۔ سابق صدر فیدل کاسترو اپریل 2011 میں کیوبن کمیونسٹ پارٹی کانگرس کے اجلاس میں سو گئے تھے- جنوری 2017 میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے سوال جواب کے دوران سب سے بے خبر ہو کر سو گئے تھے ۔ جرمنی کی چانسلر آنگیلا مرکل جون 2014 میں پارلیمنٹ میں جاری بحٹ بحث کے دوران اپنے ہاتھ سے ٹیک لگائے سو گئیں تھیں-


مشہور خبریں۔
این سی او سی کو آج بند کردیا جائے گا:اسد عمر
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی
مارچ
ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور
ستمبر
یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن
جولائی
جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔ عظمی بخاری
?️ 21 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ
نومبر
اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار کو گرفتار کرلیا
?️ 7 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے
جون
مالی سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں ریکارڈ 28 فیصد گراوٹ
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستانی
جون
بنوں چھاؤنی پر حملے میں 11 شہری بھی جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد منہدم
?️ 5 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) دہشت گردوں کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے
مارچ
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر