قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان، خصوصاً پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج کیا، پیپلزپارٹی نے اس رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر اپوزیشن شور شرابا کرے گی تو وہ بھی عمر ایوب سمیت کسی کو بولنے نہیں دیں گے۔

سینیٹ کی سفارشات پر بحث شروع ہوئی تو سپیکر نے عمر ایوب کو سفارشات پر بحث شروع کرنے کا کہہ دیا، عمر ایوب کو خطاب کا موقع دینے پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے ایوان میں کھڑے ہو کر نعرے بازی کی اور واضح کیا کہ بلاول کی تقریر کے دوران مداخلت پر وہ اب اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دیں گے۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو پرامن رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اراکین سے کہا کہ ’آپ دل بڑا کریں، عمر ایوب کو بولنے دیں، سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دو غلط مل کر ایک ٹھیک نہیں ہوتے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے بلاول بھٹو پر سخت تنقید کی جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین شدید غصے میں آگئے اور سپیکر کے ڈائس تک پہنچ گئے، سپیکر نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے اقبال آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رکن طارق فضل چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ وہ جا کر بلاول بھٹو سے درخواست کریں کہ اپنے اراکین کو سمجھائیں اور عمر ایوب کو بات کرنے کا موقع دیں تاکہ ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔

سپیکراسمبلی نے ایجنڈا آئٹم تین تھوڑی دیر کیلئے مؤخر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو بجٹ بحث سمیٹنے کی ہدایت کر دی، ایاز صادق نے کہا کہ ایوان کا ماحول اقبال آفریدی نے خراب کیا، سکیورٹی کو بلائیں۔

پیپلز پارٹی اراکین کے احتجاج کے بعد عمر ایوب کو مائیک نہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران پھر اپوزیشن نے شور شرابا کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے حنیف عباسی سے ہاتھا پائی کی۔

مشہور خبریں۔

لبنانی مزاحمتی تحریک کے حملے میں متعدد صیہونی ہلاک 

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جوابی حملوں میں صیہونی

انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ

سعودی وزیرخارجہ کے دورۂ ایران پر عرب میڈیا کا ردعمل

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے سرکاری دورہ ایران اور شفاف اور مثبت

وزیر اعظم نے ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزرا شفقت محمود اور شیریں مزاری کے ہمراہ

صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:جولائی 2006 میں لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے بعد،

وینزویلا کی نظر میں نیتن یاہو کون ہے اور مغربی میڈیا کیا ہے؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر جارج روڈریگز نے نیتن یاہو کو

صدر مملکت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے ہری جھنڈی دے دی

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک صدارتی

تل ابیب کا فلسطینی بھوکوں کے لیے مہلک منصوبہ

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے