?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے نعروں کے ساتھ انٹری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے ایوان مین پہنچنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے نعرے بازی کا آغاز کردیا گیا، آزاد اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، ایوان میں جعلی مینڈیٹ نامنظور کے نعرے لگائے، آزاد اراکین ایوان میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر لے کر پہنچ پہنچے اور "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان” کے نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے بھی نعرے لگوا دیئے۔
نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، جو اجنبی لوگ ہیں پارلمان میں جو فارم 47 پر آئے ہیں، وہ ایم این اے نہیں ہیں لیکن آج پارلیمان میں بیٹھے ہوں گے، ان لوگوں کا اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے، ہم ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب خان نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو، بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوششں کریں گے۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا میں نے کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا، ہم 180 نشستیں جیت چکے تھے، فارم 47 میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، ہم نے آئی ایم ایف کو نشاندہی کرائی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک اور رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا کہ سب سے زیادہ والد صاحب کو مِس کر رہا ہوں، آج وہ یہاں ہوتے تو ان کے لیے فخر کا مقام ہوتا، ان کی غیر موجودگی میں ظاہر ہے دل بھاری ہے انہوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے، ان کی قربانی کی وجہ سے نا صرف میں بلکہ میرے جیسے کئی ایم این ایز الیکٹ ہو کر آئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہورہا ہے۔ وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں
جنوری
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
ایران کے پاس بھی اسرائیلی ہتھیاروں کے نئے ڈپو کی پوزیشن ہے: الجزیرہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ
اپریل
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: الزیتونہ فلسطینی مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
مئی
زہران ممدانی: ٹرمپ سے میرا اختلاف ذاتی نہیں ہے
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر نے میئر کا خطاب جیتنے پر واشنگٹن
نومبر
ڈگمگاتی صیہونی حکومت؛مظاہرین نے کیا کہا؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے عدالتی تبدیلیوں پر مبنی منصوبے کے
جولائی
امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت
اکتوبر
غزہ میں مزاحمتی انجینئروں کا شاہکار؛ اسمارٹ محاصرہ توڑنے کا طریقہ دریافت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ
دسمبر