قوم نے ثابت کردیا کہ عمران ہی واحد قومی رہنما ہیں

اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نون لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے ہیں۔

ادہر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھر میں واحد وفاقی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت پھر آشکار ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کر اُبھری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایران کے معاملے میں غلط حکمت عملی کا شکار ہوئے؛ سعودی تجزیہ کار

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:ایک سعودی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

وظائف اور لیپ ٹاپ تقسیم، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم ریڈ لائن ہیں۔ مریم نواز

?️ 18 دسمبر 2025لودھراں (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق

اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت

پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

?️ 21 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

آزادکشمیر میں بھی بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں بھی بارشوں اور سیلابی صورتِ

ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی کمزوری اور امریکہ کی جنگی ناکامی؛ سی این این کا تجزیہ

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:سی این این نے اپنی رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکہ

یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار

?️ 29 اگست 2025یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے