?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کے لیے سڑکوں پر نکلنےکے لیے تیار رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جیسے 1997 میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرنے والے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملےکے لیے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا تھا، ویسے ہی وہ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کودھمکا رہی ہےکیونکہ وہ انتخابات سےخوفزدہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کےدفاع کے لیے سڑکوں پر نکلنےکے لیے تیار رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے جو اس سازش کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میری اپنی وکلا برادری سے خصوصی اپیل ہے کہ آئین پاکستان اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے اسی طرح آگے بڑھ کر کردار ادا کریں جیسا انہوں نے 2007 کی وکلا تحریک کے دوران کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2 روز قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عدالتی فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ قوم یہ کہنے پر مجبور ہے کہ فیصلے آئین کو دیکھ کر نہیں، ٹرک دیکھ کر کیے جاتے ہیں، فیصلے بیگمات، بچوں اور دامادوں کے کہنے پر ہوتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ آج اس (عمران خان) ذہنی معذور، پاگل آدمی کے کہنے پر عدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں، میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب کو کہنا چاہتی ہوں کہ اس آدمی کے پیچھے نہ لگیں، اس نے اپنے ہر سہولت کار استعمال کیا اور بعد میں اس کی مٹی پلید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے پیغام دینا چاہتی ہوں کہ یہ پاکستان ہے، یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، آپ کا جوائے لینڈ نہیں ہے جہاں آپ بیگمات اور بچوں کی تفریح کے لیے فیصلے کرتے ہو۔
خیال رہے کہ آج پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ سماعت کے دوران بینچ کے ایک اور جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی، گزشتہ روز بھی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے سماعت سے معذرت کرلی تھی۔
سپریم کورٹ کا بینچ دوبارہ ٹوٹنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے ایک بات بار بار ثابت ہو رہی ہے کہ اس وقت اعتماد کا فقدان ہے، ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں فل کورٹ بنادیں کیوں کہ کم ہوتے ہوتے اب بینچ میں صرف 3 ججز رہ گئے ہیں اور اگر اعتماد بحال کرنا ہے تو فل کورٹ ہو، تاکہ اس عمارت میں بیٹھے لوگوں پر جو اعتماد ہے وہ متزلزل نہ ہو۔
ادھر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اس معاملے پر عد عمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اگر فُل کورٹ بیٹھ کر اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرے گا تو اس صورت میں انصاف تو شاید ہو لیکن انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آئے گا اور قوم کو اگر اس مرحلے پر انصاف ہوتا نظر نہیں آیا تو ملک میں افراتفری پھیلے گی۔


مشہور خبریں۔
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
وزیر اعظم کی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نےانتخابات شفاف بنانے کے حوالے
مئی
امریکی انتخابات میں کون آگے؟ نئے سروے میں ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عوام 5 نومبر بروز منگل کو اگلے چار سال کے
نومبر
ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے تہران کو رعایت دینا ہوگی
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: دی انڈیپینڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تجزیہ کیا ہے
مارچ
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کے اثرات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی نے
ستمبر
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور میں واقع امریکی فوجی اڈے پر
جنوری
ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
اکتوبر
فتح اور خطے کو بدلنے کے بارے میں نتن یاہو کا خیال خام
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے
دسمبر