قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی رہائی کے عدالتی احکامات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر  اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے۔سپریم کورٹ کئی بار کہہ چکی ہے کہ اس طرح کے کیسز فساد فی الارض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام قتل کیسز میں سپریم کورٹ کے 100 فیصلے موجود ہیں کہ اس میں معافی نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ سے گزارش ہے ایکشن لےکہ قندیل بلوچ کے بھائی کو کیسے چھوڑ دیا، قندیل بلوچ قتل کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں احتساب کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ہمیں ماڈرن پراسیکیوشن کی طرف جانا چاہیے اور اپوزیشن کو بڑے ریفارمز پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے اسمبلی میں اپوزیشن سے کہا کہ حقیقی ایشوز پر بات کرتے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے باقی کیسز پر بعد میں بات کریں گے پہلے ہمارے کیسز ختم کریں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے قندیل بلوچ کیس پر نوٹس لیں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کیس میں مجرموں کی رہائی سسٹم اور نظام عدل میں سقم واضح کرتی ہے، قندیل بلوچ کے مجرموں کی رہائی سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا، نور مقدم اور قندیل بلوچ کیس نظام تفتیش اور نظام عدل کا سقم واضح کر رہے ہیں، ان مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو خواتین کے خلاف جرم کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل

?️ 14 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9

ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار

190 ملین پاﺅنڈز، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں عراقی گروہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت

لوئر کرم کے علاقے بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

?️ 22 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی میں سرچ اینڈ کلیئرنس

حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے