قلعہ عبداللہ: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا، 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، جس کی وجہ سے خوارج نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع ٹانک کے 39 سالہ نائیک طاہر خان اور ضلع کرک کے 26 سالہ لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ

?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے

تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ

خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا:وفاقی وزیر داخلہ

?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خونی فساد دم

وزیر خزانہ کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خزانہ شوکت ترین نے رواں ماہ کامیاب

غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت میں تین نکات رکاوٹ ہیں

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے "غزہ سے اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے

آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے:  طوبی انور

?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے

یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی؛روسی شہر پر بمباری

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:روس کی جانب سے عیدِ پاک کے موقع پر اعلان

اسد قیصر کا بہت بڑا الزام

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے