قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب

سلیم حیدر

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی محتسب نے غریب عوام کو انصاف کی فراہمی میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سائلین کی دادرسی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لئے ہر قسم کی قربانی دی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں کو برابری کی سطح پر دیکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھا، آصف علی زرداری نے اپنے مخالفین سے بھی اچھا سلوک کیا اور انتقامی سیاست کو دفن کر دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعتیں ضرور ہیں مگر پی پی اپنے جیالوں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دے گی۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کی خاطر تنقید کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنایا تاکہ ملکی ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے صہیونی نمائندے کو کیا کہا؟

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: آج ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے

ٹرمپ میدویدیف کے تبصرے سے ناراض ؛ وجہ ؟

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے

یوکرین کا جنگ ہارنا امریکہ کے لیے کیسا ہو سکتا ہے؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ

صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی

سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کی جائے۔ علی امین گنڈاپور

?️ 19 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو

سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

?️ 31 مارچ 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام

شام میں امریکہ کے اقدامات براہ راست استعماری حربے ہیں:لاوروف 

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے