قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بل کو مسترد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار تنبیہ دی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منشیات کے معاملے میں متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 80 فیصد تعلیمی اداروں میں اسکیننگ مکمل کر لی گئی ہے، تاہم بچوں کے منشیات ٹیسٹ کروانا اے این ایف کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صوبائی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے، جب کہ وزارت قانون نے بھی مؤقف اپنایا کہ اس معاملے کو اے این ایف کے بجائے محکمہ تعلیم کے سپرد ہونا چاہیے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی صوبائی حکومت، نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی وزارت تعلیم اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اُن کی نیت بچوں کو اس لعنت سے بچانا ہے اور وہ بل واپس نہیں لیں گے، چاہے کمیٹی اسے مکمل طور پر مسترد کر دے۔

بعد ازاں بل کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور

11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا

یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا دیا:صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر

ایرانی میزائل حملوں کی رپورٹ دینے والے امریکی صحافی کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 28 سالہ امریکی صحافی جرمی لوفریڈو کو اسرائیلی پولیس نے

کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ مشعال ملک

?️ 10 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک

پولیس کی حراست میں ایک طالبعلم کی مشکوک موت

?️ 15 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پولیس نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم

فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ بلاول بھٹو

?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

غزہ میں 3 سالہ صیہونی جارحیت کے ہولناک اعداد و شمار؛ 74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں:غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جنگ کے 3

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے