?️
کراچی (سچ خبریں) بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ وفات کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے، ہم سب قائد کے اصولوں پر چلیں تو یہ ملک ترقی کرے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر گورنر و وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔افغان شہری اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، انخلاء کے دوران پی آئی اے سب سے زیادہ کام آئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے افغانستان میں مسلسل کام کیا اور سہولت کاری کی، سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین دوستی ہو، ہمارے چاروں اطراف ایسی صورتِ حال ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ پایائے تکمیل تک پہنچ رہا ہے، جس کے لیے پہلی 40 بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچ جائے گی۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کے سی آر کا وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ افتتاح کریں گے۔
عمران اسماعیل نے بتایا کہ 2023ء کے اختتام سے پہلے کے 4 سے پانی کی فراہمی کراچی کو شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور دیگر لیجنڈ بیمار ہوتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، گورنر کے پاس لیجنڈ فنڈ ہوتا تھا، لیکن اب نہیں ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان جب تک چاہیں گے، عثمان بزدار پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال بارشوں میں صورتِ حال ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔مراد علی شاہ نے میڈیا کو گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اورنج لائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کو گرین لائن کے ساتھ شروع کریں گے، ملیر ایکسپریس وے پر بھی کام شروع ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بارش کا پانی اس مرتبہ اتنا نہیں رکا جو پہلے ہوتا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو سندھ حکومت کا پیکیج میں حصہ ہے اس پر پیش رفت ہوئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کے 2 ٹیکسز وصول نہیں ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بجلی کے بلز کے ذریعے یہ ٹیکس لئے جائیں۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔ اختیار ولی خان
?️ 29 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے
دسمبر
وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے، آئیسکو کے نوٹسز جاری کرنے کے اعلان پر حکومت ناراض ہوگئی
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے جس
اپریل
کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے
مارچ
کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا
جولائی
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر
جون
قازقستان کی حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد، مستقل وزراء کی چھٹی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:قزاقی سیاسی ماہر عادل کائوکن اف نے قزاق حکومت میں نئی
جنوری
امریکہ کیا جوا کھیل رہا ہے؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے خود ساختہ بحران کی وجہ ختم ہونے والی
اکتوبر
قدس کی مزاحمتی کارروائی صہیونیوں کے جرائم کا فطری ردعمل ہے: حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں
فروری