?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باگیری سے ملاقات کی تھی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کیلئے طریقہ کار بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے زونز میں بدلنے پر بھی غور کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ
مارچ
ڈپریشن کا کوئی تصور نہیں، یہ اللہ سے دوری کا نام ہے، ریشم
?️ 29 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ریشم نے ڈپریشن سے متعلق دیے گئے
مارچ
امریکہ فلسطینی صحافی کے قتل کے مجرموں کو مذمت کے بجائے سزا دے: صیہونیت مخالف تحریک
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی مخالف تحریک نے مغربی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے
مئی
اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں
اپریل
ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ
جولائی
وزیراعظم عمران خان آج تاجک صدر سے ملاقات کریں گے
?️ 17 ستمبر 2021دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی
ستمبر
کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا، بابر اعوان
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر
جنوری
صیہونی پولیس میں استعفوں کی لہر
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
ستمبر