فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کرکے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود برادر ملک چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا، ملاقات کا اختتام خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمرا وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے چین کی پاکستان کے ساتھ مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاک چین تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا تھا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک-چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل، چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟

?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی

یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ

جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو

اسلحے کی عالمی دوڑ میں امریکہ کا کردار

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ دوسرے ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں سے خالی کرنے کی بات

اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے مفت آنلائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا 

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے

شاہ محمود قریشی کا ’تمام اسٹیک ہولڈرز‘ پر انتہاپسندوں کی واپسی کا الزام

?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

عراقی انتخابات ؛ سیاسی جماعتیں کس کس فہرست کے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں؟

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق کے پارلیمانی انتخابات کی مہم اپنے تیسرے ہفتے میں

نسل کشی کے خلاف خاموش آواز / کوربن : غزہ ٹیسٹ میں میڈیا ناکام

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی میڈیا کو چیلنج کرنے والے ایک بے مثال اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے