فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے بدقسمتی سے امن کی کوششوں، اور امریکی سفارتکاری کو مسترد کیا، پاکستان نہ تو تصادم کا خواہاں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا طلب گار، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفادمیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں، بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی، اور کشمیر میں جبر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینا بھی ناقابل برداشت طرزعمل ہے، آگے کا راستہ دیانت دارانہ سفارتکاری سے ممکن ہے،انکار اور تاخیر سے نہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حلقوں کو جنوب لبنان میں حماس کے مزاحمتی محاذ کی توسیع کا خدشہ 

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں: مرکز مطالعات اطلاعاتی و امنیتی رژیم صہیونی نے ایک تجزیے

وزیر اعظم نے دو بڑی جماعتوں کو بنایا تنقید کا نشانہ

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے

طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی

امریکی وزیر جنگ کی سینئر کمانڈرز کی میٹنگ کے لیے بے مثال کال

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ کے سینکڑوں سینئر فوجی کمانڈروں کے ورجینیا

نوازشریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 21 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ

ہمیں ایک ہائبرڈ دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا:قزاقستان

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں

کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 119 افراد انتقال کر گئے

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے

امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد کا ریکارڈ قائم

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے