?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے اور انہیں 14 سال قید ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم نے متحد ہو کر بھارت سے جنگ جیتی ہے، عوام مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، بھارت کم ظرف اور گھٹیا دشمن ہے، ہم نے صرف دفاعی نہیں سفارتی اور دیگرمحاذوں پر بھی جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوبربریت کو جائز کہے گا انہیں بھی دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، ہم بھارتی پراکسی وار کا جواب دیں گے، بھارت میں کم ظرف وزیراعظم مسلط ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا ہے انہیں 14سال قید ہونی ہے، جب فوج والے اپنے بندے کو نہیں چھوڑیں گے تو کیا باقی بچ جائیں گے؟۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست غیرمتعلقہ ہوگئی، سیاست دانوں نے رول بھی ادا نہیں کیا، جو لیڈرشپ ڈیموکرٹیک سسٹم سے ملنا تھی وہ آرمی چیف کی شکل میں ملی، فیلڈ مارشل نے سب کو متحد کر دیا اور پاکستان کا جھنڈا فخر سے لہرایا، اس کا کریڈٹ تو فیلڈ مارشل کو دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکرٹیک سسٹم کی جوکمزوریاں تھی وہ اس کامیابی کےنیچے چھپ گئی ہے، شہبازشریف کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، جنگ ان کے دور میں جیتی گئیں، وزیراعظم اس کریڈٹ کا بھرپور فائدہ اٹھا کرسیاست دانوں کو انگیج کریں۔
سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت یہ طے نہیں کر پا رہی کہ ان کی پارٹی میں کون مخلص، کون نہیں اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات کرنے میں انٹرسٹڈ نہیں ہے، عید کے بعد تحریک انصاف میں بہت سی تبدیلیاں ہوسکتی ہے، جیسے ایم کیو ایم پاکستان ویسے ہی پی ٹی آئی پاکستان بن چکی ہے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےتین موقع ضائع کردیئےہیں، اب کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے بات نہیں ہونے دیں گے، اگراس طرح کی غیر میچورباتیں کریں گے تو پھر سیاسی طور پر اڑا دیں گے آپ کو، تحریک انصاف کو راستہ بنانا پڑے گا اگر راستہ بنائیں گے تو کامیابی ورنہ سیاسی طور پر مارے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک
جولائی
یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب
مارچ
سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔ شیری رحمان
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک
جولائی
مغربی کابل میں دھماکہ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے
نومبر
نوازشریف کی تجویز پر پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزرا اور مشیروں کی شمولیت متوقع
?️ 20 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم
جولائی
امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس
جولائی
روس ٹرمپ کے "ڈرامائی الٹی میٹم” کو کوئی اہمیت نہیں دیتا: میدویدیف
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: دیمیتری مدویدف، روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکی
جولائی