?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ جو لوگ براہ راست فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں، ان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
جب ان سے 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد پر ایکٹ لاگو کرنے کے حکومتی فیصلے کے بارے میں رائے پوچھی گئی تو انہوں نے جو لوگ فوجی تنصیبات پر براہ راست حملوں میں ملوث ہیں ان کا خصوصی قانون کے تحت ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ ہمارا قانون ہے، فوجی حکام اور فوجی تنصیبات پر کام کرنے والے شہریوں پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور فوجی تنصیبات پر حملے کے الزام میں عام شہریوں پر بھی اسی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات اور املاک پر براہ راست اور ذاتی طور پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کسی شہری پر حملوں کی سازش کرنے پر خصوصی قانون کے تحت فرد جرم عائد کی جائے یا مقدمہ چلایا جائے۔
بعد ازاں سینیٹر ظفر نے اس معاملے پر ایک مختلف موقف کے ساتھ ٹوئٹ کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کی کہ فسادات وغیرہ کے نتیجے میں سرکاری املاک کو باضابطہ نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ صرف عام فوجداری عدالتوں میں ہی چل سکتا ہے اور آرمی ایکٹ کے تحت کوئی بھی مقدمہ چلانا آئین اور منصفانہ ٹرائل کے قانون کی خلاف ورزی ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ٹی ٹی پی کا حکومت سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں
مئی
فلسطین کی آزادی کی حمایت میں یورپی سفارت کاری کا طوفان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ
مئی
دنیا کا سب سے سستا شہر کس ملک میں ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر
اگست
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
ڈیرہ غازی خان میں ایک خوفناک تصادم میں 29 افراد ہلاک
?️ 19 جولائی 2021دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ
جولائی
واضح الفاظ میں دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے، وزیر اعظم کا ایس ای او سربراہی اجلاس سے خطاب
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کی
جولائی
ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر
جون
شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں، اسما عباس
?️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی
دسمبر