🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی کی حکومت اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ان کے ساتھ نہیں ہے کیونکہ سپاہی چور کے پیچھے کھڑا نہیں ہوتا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب سپریم کورٹ آنے کا موقع ملا ہے، اس وقت بھی چوروں اور لٹیروں کے خلاف جدوجہد کی جارہی تھی، اب بھی یہی جدوجہد کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 163 اے پاکستان کے آئین کا ایک اہم حصہ ہے، ہم نے اس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس طرح لوگوں نے اپنے ضمیر فروش کیے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہم سپریم کورٹ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں ضمیر فروشی اور لوٹا کریسی کی اجازت ہے یا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عمران خان اور ان کی حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ ہماری حکومت کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا اور عمران خان نے ہمیشہ بڑے چیلنجز لیے ہیں اور ان کو بھی انجام تک پہنچائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی سازشیں اس اپوزیشن نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے خلاف کی ہے اتنی تو اسرائیل اور بھارت نے بھی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسلام کے نام پر ووٹ تو لیا لیکن اسلام کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا، عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی اور وہ پاکستان میں ایک اسلامی فلاحی مملکت کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، ان مولویوں اور ہمارے خلاف کھڑے ہونے والوں نے دین فروشی کے سوا کیا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نومولود سیاست دان نے او آئی سی کانفرنس کو تہہ و تیغ کرنے کی بات کی ہے، اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی تاریخیں ایک سال پہلے طے ہوئیں اور اس کی حتمی تاریخ بھی 8 ماہ قبل مقرر کی گئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو 7 روز کا نوٹس دیا ہے کہ وہ واپس آجائیں، اگر واپس نہیں آتے تو انہیں تاحیات نااہل کردیا جائے گا، ان کے گھر والے ان کی حرکات پر شرمندہ ہیں، جب تک اسپیکر ان کی بات مان رہے تھے تو ٹھیک تھے، اب ان پر زبانی حملے کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کا پورا میڈیا سیل ملوث ہے، یہ ان کی سوچ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت اور فوج کے درمیان تفرقہ پیدا کرسکیں گے، پاکستان کی فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ آئینی تقاضہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور ہیں اور چور کے پیچھے سپاہی نہیں کھڑے ہوا کرتے، انہوں نے ڈاکوؤں اور چوری کی ایک سلطنت کھڑی کردی ہے، اس لڑائی میں فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
جہانگیر ترین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے مخالف پارٹی کے ایک بھی ایم این اے کو نہیں توڑا، آئین کے مطابق جب الیکشن ہوتے ہیں تو آزاد امیدوار فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کونسی پارٹی میں شرکت اختیار کرے گا، ہم نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف سندھ حکومت کا فیصلہ ہے اس سے ہارس ٹریڈنگ بھی کی گئی اور سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہوا سب سے سامنے ہے، ہمارے پاس تین صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کا پیسہ بھی ہے، ہم پیسہ لگانا شروع کرے تو مقابلہ ہوسکتا ہے کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے منع کیا کہ ہے کہ ہم نے عوام پیسہ خرچ کرنا ہے نہ ہی اصولوں کی خلاف ورزی کرنی ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر الحشد الشعبی کے حملے میں اعلی درجے کےامریکی اور اسرائیلی فوجی عہدے دار ہلاک
🗓️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی افواج اور آزاد عراقی ملیشیا کے مابین ہونے
جولائی
یونٹ 8200 کے فوجیوں کی بھی نیتن یاہو کے خلاف ہڑتال
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ کی عدالتی اصلاحات کے خلاف مقبوضہ فلسطین
مارچ
عوامی خدمت کے کارکنوں کی ہڑتال سے جرمنی کے کچھ شہر مفلوج
🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ڈائی ویلٹ اخبار کے مطابق ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں
مارچ
یورپ اب فیصلہ سازی کا آزاد مرکز نہیں رہا: پیوٹن
🗓️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان
نومبر
نفتالی بینیٹ؛ تازہ ترین پولز میں نیتن یاہو کے نئے حریف
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 کے مطابق آج انتخابات
ستمبر
اسرائیل کا بڑا جوا
🗓️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ، جو منگل
مارچ
ہمارے خلاف اقتصادی جنگ ناکام ہو چکی ہے: پیوٹن
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ
ستمبر
مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا: فردوس عاشق
🗓️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا
جولائی