فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان 

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر مستقل رہائش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے،حکومت نے نئی پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی کو قومی سلامتی پالیسی کے مطابق بھی قرار دے دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیرملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے،  پالیسی میں معاشی تحفظ کے ذریعے روایتی اور انسانی سیکیورٹی کو جوڑا گیا ہے۔اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

پالیسی کے مطابق قومی ذرائع آمدن بڑھاکر روایتی، انسانی سیکیورٹی پر تقسیم کرنے کا نظریہ اپنایا گیا ہے، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع ناگزیر اولین فریضہ قرار دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کے مطابق ہمسائے میں جارحانہ، خطرناک نظریے کا پرچار پرتشدد تنازعہ کا باعث ہوسکتا ہے، دشمن کی کسی بھی وقت بطور پالیسی آپشن طاقت کے استعمال کے ممکنات موجود ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو دفاع کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا ہر قیمت اور ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا، کم لاگت، خود انحصاری پر مبنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہوگی، مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لیے روایتی استعداد کار کو تقویت دی جائے گی، دفاعی پیداوار، جنگی میدان کی آگاہی، الیکٹرانک وارفیئر صلاحیت کو تقویت دیں گے۔

مشہور خبریں۔

بی بی اور موت کے خوف سے خودکشی؟

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ماضی سے مختلف حالت میں

پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

?️ 21 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی

اردن کے سابق ولی عہد گرفتار

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

?️ 28 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا

ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی فوجی اہلکار کا فخر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی اہلکار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف معاندانہ

افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے