🗓️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے سے میرا تعلق لوکل کونسلز سے ہے، گورننس سب سے اہم ایشو ہے، عمران خان پہلے دن سے مانتے ہیں کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ کے بغیر ملک کا نظام درست نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں 2006 کے اختیار نیچے سے اوپر لے گئے اور لوگوں کو فائدہ نہ پہنچ سکا، حکومت کو اب نیچے سے اوپر کی طرف دیکھنا ہو گا جس کا زبردست نظام لوکل گورنمنٹ ہے، وزرائے اعلی کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی پولیس اور پٹواری سے اوپر سوچنے کیلئے راضی ہی نہیں ہیں، گزشتہ دور میں شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور میں خرچ کیا، سندھ حکومت کراچی میں ایک روپیہ نہیں خرچ کر رہی، پی ٹی آئی کو دباؤ میں آکر سندھ کو 11 سو ارب روپے اضافی دینے پڑے،اسلام آباد سے بیٹھ کر کیسے آپ سندھ کے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم پی ٹی آئی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کا ہمیں نقصان ہوا وہ پہلے سال میں لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا تھا۔ ہمارے بڑے شہروں میں ٹیکسیشن کا کوئی نظام نہیں، عوام کو ایک باا ختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم کی ضرورت ہے، پنجاب کا جو لوکل گورنمنٹ ختم کیا وہ ہو نہ ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی ایک قابض ملک ہے: عالمی حقوق انسانی کمیشن
🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے شمال مشرقی شام ترکی سے
فروری
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
افغانستان میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) بین الاقوامی امور کے ماہر ، کالمسٹ ، پنجاب یونیورسٹی
ستمبر
ترک سیاحوں کو بغیر ویزہ مصر کا سفر کرنے کی اجازت
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا
اپریل
امریکہ کے اتحادی بھی اس کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں: جرمن میڈیا نے بتایا کہ متعدد امریکی فوجیوں نے ایک
اگست
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
🗓️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا
🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل چیلنج کردیا
🗓️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
دسمبر