?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پنجاب میں دو میٹرک ٹنگندم کی پیداوار پر کسانوں کو مبارک باد دے دی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‘پنجاب کے کسانوں اور حکومت کو تاریخ کی سب سے زیادہ دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار پر مبارکباد۔
انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے یہ تاریخی ترقی کورونا کی وبا کے باوجود ممکن ہوئی، اس سے پاکستان کے زرعی شعبے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے’۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹوئٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘پنجاب کے محنتی اور جفاکش کسانوں کو گندم کی 20 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداوار پر مبارک باد ہو’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ماضی میں گندم کےریٹ کا اعلان کٹائی کے وقت ہوتا تھا، جو ہم نے پچھلے سال اکتوبر میں کاشت کے وقت ہی کر دیا تھا، اس بروقت حکومتی فیصلے اور بہترین ریٹ کی وجہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کی گئی’۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 26 اپریل کو ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے اجرا کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان میں زرعی پیداوار دگنی کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ زرعی شعبے کی سربراہی میں خود کروں گا اور ہر ہفتے نئے اقدام کی تفصیلات ٹائم فریم کے ساتھ فراہم کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے جتنا مضبوط کریں گے، اتنا ہم اپنے ملک کو مضبوط کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آج ہم نے وہ قدم اٹھایا جو ثابت کرے گا کہ ہم جدید زراعت کی جانب جارہے ہیں، آج اجرا ہونے والا کسان کارڈ پاکستان کو تبدیل کردے گا، جیسے جیسے ٹیکنالوجی کی طرف جاتے رہیں گے کرپشن نیچے آتی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ صرف ہمارے دور میں کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کسانوں کے پاس 500 ارب روپیہ آیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کو ملنے والی گندم، مونگی، مکئی اور دودھ کی قیمت سے کسانوں کے پاس اضافی 11 سو ارب روپے گئے ہیں، سب سے زیادہ غربت دیہاتوں میں ہے اور اس طرح ہم تخفیف غربت کے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کیسے جنگ بندی کے لیے تیار ہوا؟ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر
مارچ
پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغانستان ادویات بھجوانے کا فیصلہ
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے انسانی ہمدردی کی
دسمبر
900 بلین ڈالر کے امریکی فوجی بجٹ کی منظوری
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی ایوان نمائندگان نے ملک کے 900 بلین ڈالر
دسمبر
اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی
دسمبر
المواصی میں جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
ستمبر
ڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی ، سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 21 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
دسمبر
لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو
جنوری
صہیونی وزیر نے فلسطینیوں کو کچلنے کے لیئے خطرناک منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا
?️ 30 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر برائے عوامی سلامتی نے فلسطینیوں کی
مئی