فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا

فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ کی طرح اس مرتبہ ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی عید کے چاند کا اعلان کر دیا ہے یاد رہے کہ وہ اس قبل بھی ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل چاند اعلان کر چکے ہیں رمضان کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب تھا جو حال ہی میں ان سے لے کر شبلی فراز کو دیا گیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے رمضان کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب تھا جو حال ہی میں ان سے لے کر شبلی فراز کو دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے فواد چوہدری ہر سال وقت سے پہلے ہی رمضان اور عید کی تاریخوں کا اعلان کرتے آرہے تھے۔

اسی طرح انہوں نے آج ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپلکیشن کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ سکے گا اور عید 14 مئی بروز جمعہ کو ہو گی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بھی شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا تھا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی اس لیے 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو منعقد ہوگا۔خیال رہے کہ سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا اعلان کرنے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کو حاصل ہے۔

تاہم گزشتہ 2 برسوں سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رمضان سے کافی پہلے ہی چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کردیتے تھے، البتہ رواں برس رمضان المبارک کے چاند کا قبل از وقت اعلان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم سے کیا گیا تھا۔

پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے تاہم رواں برس کئی دہائی بعد ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق

صہیونی منصوبے کے خاتمےکی 6 نشانیاں

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مشہور یہودی اسرائیلی مبشر الان پوپ نے حیفہ

فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور

ڈسکوز کی نیپرا سے ایف سی اے کی مد میں فی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کی درخواست

?️ 15 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری میں بجلی

فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار 

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور

ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر نے  سائنسدانوں کو حیران کر دیا

?️ 20 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں)خلائی دوربین ہبل سے لی گئی ستاروں کی نئی تصویر

روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے

نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر کے سینیئر سیاستدانوں کے درمیان ملاقات ناکام رہی

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے