فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  مدعو کئے جانے کے باجود عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں  شرکت  نہیں کریں گے انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھےبتایاگیاہے کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سےہو گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے، اسی لئے میں نےکانفرنس میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کومشورہ ہے وہ غیرجانبداررہے، کیونکہ سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سےہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا، کانفرنس سےچیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، ایسے میں کانفرنس سےایک مفرور کی اختتامی تقریر ججوں،عدلیہ کی توہین ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا نام لئے بغیر لکھا کہ ایک مفرور اور مجرم کانفرنس میں بات کرنے جارہا ہے، اسی کانفرنس سےچیف جسٹس ،اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، مفرور کا خطاب منتظمین کی غیر جانبداری پرشدید شکوک پیدا کرتا ہے، معززججوں کو ایسےسیاسی اجتماعات پر واضح ہوناچاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ

غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ

سعودی پیسے سے اسرائیل میں سرمایہ کاری

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے سابق

یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا

’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘

?️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم

?️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر

غزہ کے لوگ کون سی جنگ لڑ رہے ہیں: اقوام متحدہ کا بیان

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے