?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی نیٹ ورک سے افواہ اڑائ جاتی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا ہر موجود ایک مخصوص گروپ اس افوہ پر تبصرے کرتا ہے اور پھر پیپلز پارٹی اور نون کا کوئ رہنما اس افوہ کو میڈیا پر عین عبادت سمجھ کر بول دیتا ہے اور یوں ایک افواہ کو مین سٹریم کیا جاتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا لیکن بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی جریدے ” ہیوم“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری نے نومبر2020 میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا اور وزارت خارجہ کی سنیئراہلکار سے ملاقات بھی کی تھی.
اسرائیلی جریدے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اپنے برطانوی پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد سے براستہ لندن اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پہنچے تھے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں سرکاری گاڑی کے ذریعے تل ابیب لے جایا گیا جہاں ان کی اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار سے انہوں نے ملاقات کی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام وزارت خارجہ کے اہلکار کو دیا تھا جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ یوسی کوہن کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پیغام دیا تھا جریدے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے شدید دباﺅ کے بعد کی گئی تاہم سابق مشیر زلفی بخاری نے اس خبر کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسرائیل نہیں گیا تھا.
اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ معلومات پاکستان اور اسرائیلی افواج کی امریکہ اور یوکرائن کے زیر سایہ بحر اسود میں ہونے والی بحری مشقوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں پاک بحریہ ان مشقوں میں بطور مبصر حصہ لے رہی ہے. ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ مسلمان ممالک میں سے مصر، متحدہ عرب امارات، مراکش، تیونس اور ترکی حصہ لے رہے ہیں گذشتہ سال دسمبر میں اسی اخبار نے کسی ملک یا شخصیت کا نام لیے بغیر یہ خبر دی تھی کہ ایک بڑے مسلمان ملک کے رہنما کے سینیئر مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور حکام سے بات چیت کی تھی.
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے، حکومت زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حقائق عوام کے سامنے لائے،جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟اگر کسی اور ملک سے جہاز اسرائیل گیا تب بھی بتایا جائے۔


مشہور خبریں۔
کہا گیا زرعی ٹیکس نہ لگایا تو آئی ایم ایف ٹیم نہیں آئیگی، اور ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، مراد شاہ
?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
فروری
جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل
نومبر
ہم نے مغربی نصف کرہ میں فوجی آپریشن سدرن سپیئر شروع کیا ہے: امریکی وزیر جنگ
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے مغربی نصف کرہ میں منشیات
نومبر
رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا
?️ 14 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج
جنوری
سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی
?️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ
اگست
اپنے خلاف تلخ گفتگو اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، مولانا فضل الرحمان
?️ 15 جولائی 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جولائی
ٹک ٹاک کا امریکا میں فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، پابندی میں ایک ہفتہ رہ گیا
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی
ستمبر
امریکی ڈاکٹر کا جو بائیڈن کی موت کے امکان کے بارے میں احتمالات
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: رانی جیکسن، جو ٹیکساس سے کانگریس کی رکن اور سابق
مئی