?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹ چکا، کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں ہے، ن لیگ میں قیادت کے لیے لڑائی جاری ہے، بلاول بھٹو ، مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی ، اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا کیوں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹوٹ چکی ہے اور مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے ، جہاں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جب کہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے ، اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی ، افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں ، افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے جب کہ بھارت تو سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے ، بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ، بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے؟۔
ادھر شیخ رشید احمد نے خطے میں نیا بلاک بننے کا اشارہ دے دیا ، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ خطہ انتہائی اہم بننے جا رہا ہے ، ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک تشکیل پا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، کیا امریکہ ، چین ، ترکی اور دیگر ممالک کے لوگ وہاں نہیں گئے ، یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، دنیا کی سیاست میں ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو اور جو ہزاروں میل دور ہم بلاوجہ ان لوگوں کے پریشر میں تھے یہ خطہ اس سارے دباؤ سے نکلنے جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت پر تنقید کرنے والے قانون ساز امریکی کانگریس کی کمیٹی سے باہر
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں نے ایک مسلمان رکن کانگریس الہان
فروری
ایک اور امریکی سیاستدان نے تائیوان کا دورہ کیا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: مغربی حکام کے تائیوان کے دورے کے بارے میں
اگست
غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ
ستمبر
بائیڈن کی مقبولیت سقوط کے دہانے پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: یہ سروے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیرس پولنگ کمپنی نے کرایا
جنوری
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک
جنوری
نبیہ بری: ہم مل کر لبنان کو آزاد اور تعمیر کریں گے
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کی آزادی کی
مئی
بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے اسرائیل کی کوششیں
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت دفاع نے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے
جولائی
جرمنی کے کرسمس بازار پر گاڑی سے حملہ، کم از کم 11 افراد ہلاک
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے شہر ماگڈبرگ میں کرسمس بازار پر ایک گاڑی کے
دسمبر