?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایک اہم انسانی مشن اور عالمی یکجہتی و اخلاقی عزم کی علامت ہے، پاکستان واضح طور پر اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فلوٹیلا میں موجود پاکستانی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومتِ پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور اس سلسلے میں خطے کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس فلوٹیلا میں شامل دونوں پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے آخری مرتبہ ان سے رابطہ گزشتہ رات ہوا تھا اور اس کے بعد سے رابطہ بحال نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان دو پاکستانیوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور سید عزیر نظامی شامل ہیں۔
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 32 سالہ سید عزیر نظامی لاہور میں کاروباری شعبے سے منسلک ہیں، اُن کی اہلیہ نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ تین ستمبر کو فلوٹیلا کا حصہ بننے کے لیے پاکستان سے تیونس روانہ ہوئے تھے وہ لاہور میں پرفیوم کا ایک چھوٹا سا کاروبار چلاتے ہیں جبکہ عزیر نظامی تفسیر اور احادیث کی درس و تدریس کے کام سے بھی منسلک ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اور 2 اکتوبر کی درمیانی شپ کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 37 ممالک کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 44 میں سے کم از کم 4 کشتیاں مشن کی تکمیل کے لیے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں، باقی تمام 40 کشتیوں کو اسرائیلی نیوی نے روک لیا گیا تھا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، انہیں اسرائیلی افواج نے جہاز پر چڑھائی کرنے کے دوران حراست میں لیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پاک-فلسطین فورم نے لکھا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا ہے۔
گروپ نے مزید کہا کہ صرف ایک جہاز بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، یعنی مبصر کشتی، جس کی ذمہ داری معلومات اکٹھی کرنا اور واپس جانا تھا، ہمارے ایک مندوب سید عذیر نظامی مبصر کشتی پر سوار تھے اور انہوں نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے جہاز پر اسرائیلی کارروائی کی اطلاع دی۔
37 ممالک کے 200 سے زائد کارکن گرفتار، مشن جاری
ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشیک نے انسٹاگرام پر ایک ’مشن اپ ڈیٹ‘ جاری کی ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی افواج نے سمندر میں 13 کشتیوں کو روک لیا تھا۔
ابو کشیک نے بتایا تھا کہ ان کشتیوں میں 37 ممالک کے 201 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں اسپین کے 30 شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21 اور ملائیشیا کے 12 شامل تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرۂ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے رواں دواں ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں 2000 امریکی فوجیوں کا خصوصی مشن
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے مقبوضہ علاقوں
نومبر
فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے
دسمبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی
اپریل
بھارتی نام نہاد مسلمان کی جانب سے قرآن کے خلاف عرضی، شیعہ-سنی علماء نے مل کر اسے دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا
?️ 13 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں بی جے پی کے ایجینٹ اور نام
مارچ
اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی
اپریل
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں
?️ 26 ستمبر 2025غزہ میں صفائی کا بحران، قابض قوتوں کی بربریت نمایاں فلسطینی سیاسی
ستمبر
وزیر اعلٰی سندھ کا انتباہ، وفاق نے تجاویز نہ مانیں تو خود فیصلے کریں گے
?️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق
اپریل