?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کےحامی ہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے ہر ہیں، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ، بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ ہر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دوریاستی حل کےحامی ہیں، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوئی بھی تجویز انصاف کے منافی ہے، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی جگہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورہ دفتر خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا، بلال بھٹو کے دورہ امریکا پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کر سکتے ہیں، ہمارے چین اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ سگار کی رپورٹ ہمارے موقف کی تجدید ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے نئے ایگزیکٹو حکمنامے کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی پر تیزی سے کام شروع کیا ہے، گوانتانا موبے کے دوبارہ کھلنے کا معاملہ ہماری امریکا کے ساتھ بات چیت کا حصہ نہیں ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بیحرمتی ایک حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں، جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کا تحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی، ماضی میں سفارت خانے پر حملے پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ابتدائی مراحل میں ہیں، ہم جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی نقاب کشائی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم معتدل و پرامن شام اور وہاں سے بے یقینی و مسائل کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جرگہ کا معاملہ دفتر خارجہ کی مدد سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی اپیل مسترد ہو گئی ہے، اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے کیس کو بند کر دیا ہے، اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی مستقبل میں دوبارہ اپنے وکلا کے ذریعے کسی بھی وقت نئی رحم کی اپیل کر سکتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
آنے والے لبنانی انتخابات 33 روزہ جنگ کا سیاسی ورژن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے چیئرمین سید ابراہیم امین السید نے کہا
فروری
صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:آج صبح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں رہائشی
دسمبر
لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن: اسرائیل آگ کی آڑ میں مذاکرات کا خواہاں ہے
?️ 28 مارچ 2026 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت پارلیمانی گروپ کے رکن
مارچ
برلن میں سب سے زیادہ نومولود بچوں کا نام محمد
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:جرمن دارالحکومت میں مرد بچوں میں سب سے زیادہ نام محمد
مئی
امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
?️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی
مارچ
یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے
مارچ
قطر اور مصر نے علاقائی نرمی کا مطالبہ کیا
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: قطر کے امیر اور مصر کے صدر نے علاقائی پیش
مارچ
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے
مارچ