?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطینی اس وقت زیر عتاب ہیں، فلسطین او اسرائیل کے مابین جنگ بندی بندی ہماری اولین ترجیح ہے یہ جنگ برابری کی جنگ نہیں ہے جدید اسلحے کا جواب فلسطینی پتھروں سے دے رہیں ،اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام ’دی رپورٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی آمد میں تاخیر ہوئی، امید ہے وہ کل ترکی پہنچیں گے، کل فلسطینی وزیر خارجہ کے پہنچنے کے بعد ہم اقوام متحدہ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کی جانب سے بھی مثبت موقف اپنایا گیا اور مثبت جواب آیا ہے، سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو صورت حال سے آگاہ کریں، 20 تاریخ کو ہونے والے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں موقف پیش کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی میں شامل تمام ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں، عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، امریکا میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، فلسطینیوں کے لیے ہمیں عوامی رائے عامہ ہموار کرنی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ برابری کی لڑائی نہیں ہے ایک طرف جدید فوج اور دوسری طرف نہتے شہری ہیں، جدید اسلحے کا جواب فلسطینی پتھروں سے دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پہلے جنگ بندی ہو تاکہ فلسطینی شہریوں کا نقصان نہ ہو۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کی جانب سے بھی مثبت موقف اپنایا گیا ہے، ممالک پر دباؤ ہوسکتے ہیں لیکن عوامی دباؤ کے سامنے بس ہورہے ہیں، ہمارا پہلا ٹاسک ہے کہ مسلم امہ یکجا دکھائی دے، فلسطین سے متعلق پاکستانی قوم اور تمام پارٹیاں متحد ہیں۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر
جون
پی آئی اے نے افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) نے
اگست
حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک
جون
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر
جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف امریکہ کے ویٹو کا کیا مطلب ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک سینئر رکن نے سلامتی کونسل کی قرارداد
دسمبر
اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی
جون
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری
امریکی سینیٹرز نے بائیڈن سے یوکرین پر تبصرہ کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: سینیٹ کے رہنما چاک شومر نے بائیڈن کے سینئر حکام
فروری