?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6 فیصد پر پہنچ گئی جو تاریخ کی بُلند ترین سطح ہے۔کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کی گئی مہنگائی کی شرح فروری میں بڑھ کر تاریخی بلند ترین سطح 31.55 فیصد پر پہنچ گئی جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور ٹرانسپورٹ میں بڑا اضافہ ہے، گزشتہ مہینے مہنگائی 27.60 فیصد پر تھی۔
عارف حبیب کارپوریشن کے مطابق جولائی 1965 سے دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ سی پی آئی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بالترتیب سال بہ سال بڑھ کر 28.82 اور 35.56 فیصد ہوچکی ہے۔
ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔
کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ چند مہینوں سے تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ برس جون سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ان میں ہوا:
- ٹرانسپورٹ : 50.45 فیصد
- الکوحل والے مشروبات اور تمباکو : 49.2 فیصد
- تفریح اور ثقافت : 48.05 فیصد
- جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 47.59 فیصد
- ریسٹورینٹ اور ہوٹلز : 34.54 فیصد
- گھروں کی تزئین و آرائش کی مصنوعات : 34.04 فیصد
- متفرق اشیا اور خدمات : 33.29 فیصد
- صحت: 18.78 فیصد
- کپڑے اور جوتے : 16.98 فیصد
- گھر اور یوٹیلٹیز : 13.58 فیصد
- تعلیم : 10.79 فیصد
- مواصلات: 3.69 فیصد
افراط زر کی شرح وزارت خزانہ کی 30 فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپڈیٹ اینڈ آؤٹ لُک میں بتایا تھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 28 سے 30 فیصد کے درمیان رہے گی اور اس کی وجہ حالیہ سیاسی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کو قرار دیا۔
وزارت خزانہ توقع کرتی ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی ماحول، کرنسی کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور فروری میں زیر انتظام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔


مشہور خبریں۔
لاہور: عدالت کا مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 27 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم
نومبر
یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی کرنل نے جوابی حملوں میں یوکرین کی فوج
اگست
امام خمینی ایک ممتاز شخصیت تھے:شامی سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے ہوئے امام خمینی کے
جون
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے
جولائی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار
?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اپریل
صبا قمر کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں زیر علاج
?️ 6 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنا نام کمانے والی
نومبر
امریکہ میں ہلٹن ہوٹل کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: اتحاد یونین نے اعلان کیا کہ امریکہ کے شہر سیٹل
اکتوبر
سپریم کورٹ: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل، اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات کے
مئی