?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری زرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 30جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سی11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ 15جون 2021کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات39 روپے 27 پیسے تک کااضافہ ہوا۔
پٹرول کی فی لٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27پیسے بڑھائی گئی۔اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیاجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر36 روپی89 پیسے اضافہ ہواہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ حکومت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں شکیلہ خالد چوہدری کے سوال پر وزارت توانائی کی جانب سے ایوان کو آگا ہ کیا گیا کہ پاکستان میں ملکی گیس تیزی سے کم ہو رہی ہے جبکہ اس کے برعکس طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
طلب اور رسد میں موسم کے اعتبار سے گیپ بڑھ رہا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ موسم سرما میں ایس این جی پی ایل کے نظام میں گھریلو طلب میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوتا ہے۔ سوئی سدرن میں دسمبر اور جنوری میں اضافے کی شرح دو گنا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ گیس کی فراہمی کے ترجیحی حکمنامہ کے تحت گیس کمپنیاں گھریلو صارفین کو بلا تعطل 24 گھنٹے گیس فراہم کر رہی ہیں۔
کم ترجیحاتی شعبوں کو گیس کی فراہمی میں وقتاً فوقتاً کمی کی جاتی ہے۔ یہ کمی وفاقی حکومت کے منظور کردہ لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت کی جاتی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ اس وقت سوئی ناردرن کے نظام میں گھریلو شعبہ کی کھپت 1050 ایم ایم سی ایف ڈی کے قریب ہے جس میں تقریباً 675 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی اور 375 ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی گیس (ایل این جی) شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا تبدیلی آئی ہے؟؛شام میں امریکی اہداف کے بارے میں شامی اخبار کا تجزیہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی اخبار الوطن نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں امریکی
دسمبر
اسرائیل اب بھی سعودی عرب اور واشنگٹن کے تعلقات میں مساوات سے باہر ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صدر کے طور پر اپنے دوسرے دور کے دوران علاقائی
مئی
کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واینٹنیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
اپریل
امریکہ اندر سے تباہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو اندر سے
اکتوبر
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
خبر رساں ادارے روئٹرز میں ایران کے صدر کی پریس کانفرنس کا ردعمل
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: ہمارے ملک کے صدر مسعود پزشکیان کی پریس کانفرنس تہران
ستمبر
بحیرہ احمر میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور صیہونی حکومت کی مشترکہ بحری مشقیں
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق، متحدہ عرب امارات، بحرین اور امریکہ نے
نومبر